وہ زمانہ گیا جب اسرائیل لبنانیوں کی زندگی سے کھیلتا تھا،حزب اللہ

0 147

حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے لبنانیوں کی زندگی سے کھیلنے کا زمانہ گزر گیا ہے اور سمندری حدود کے تعین کے ساتھ ہی ملک سے تکفیری عناصر کو نکال دیا گیا ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان بیروت میں المصطفی اسکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بعض لوگ مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اپنے صدارتی انتخاب میں اپنی کمزوری کو چھپا سکیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو بھی مزاحمت اسلامی سے ہتھیار واپس لینے کا خوہاں ہے، وہ مزاحمت کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن وہ یہ جان لے کہ اس کام سے لبنان کمزور ہوگا اور صیہونی ریاست کے اس ملک پر قبضہ کی راہ ہموار ہوگی۔ شیخ نعیم قاسم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی جانب سے لبنانیوں کی زندگی سے کھیلنے کا زمانہ گزر گیا ہے اور مزاحمت کی وجہ سے لبنان کا صیہونی ریاست کے ساتھ سمندری حدود کا تعین ہو گیا ہے اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر واپس لوٹ آئیں گے اور مزاحمت کی ہمت سے ہی تکفیریوں کو ملک سے باہر نکال دیا گیا ہے اور صیہونیوں کے مقابلے میں موازنہ اور توازن کی قوت حاصل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت لبنان کی حفاظت کر رہی ہے، اورمزاحمت نے ہی اسے آزاد کیا ہے اور اس کے لبنان اور علاقے میں مفید کام بہت زیادہ ہیں اور لبنان میں فتنہ پھیلانے سے مزاحمت کی کامیابیاں ختم نہ ہوں گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت فوج، عوام اور مزاحمتی فورس کے اتحاد سے طاقتور محاذ کے طور پر موجود رہے گی اور اس کی طاقت اور ہتھیاروں میں اضافہ ہوتا رہے گا تاکہ صیہونی ریاست سے کسی بھی احتمالی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.