غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں یو این آر ڈبلیو اے کے 9 اہلکار (عملے کے 6 اراکین اور 3 ٹھیکیدار) مارے گئے، جبکہ 3 اساتذہ زخمی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں یو این آر ڈبلیو اے کے تمام اسکول بشمول بصارت سے محروم افراد کے بحالی مرکز اور غزہ اور خان یونس میں 2 پیشہ ورانہ مراکز بند ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے کے دو اسکول فضائی حملوں سے متاثر ہوئے، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک تنازعات سے متاثرہ تنصیبات کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔