او آئی سی کا جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

0 121

اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

او آئی سی نے کہا ہےکہ غزہ پٹی کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے، اوآئی سی نے عالمی برادری سےغزہ پٹی کے لیے امداد فوری بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
عالمی برادری اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی سے تعاون کرے، غزہ کےاسپتال پر اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے، غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے نکل جانے کے اسرائیلی مطالبےکو مسترد کرتے ہیں۔

او آئی سی نےکہا ہےکہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کوششیں تیز کرے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.