تل ابیب اور دیگر صیہونی ٹھکانوں پر فلسطینی مجاہدین کے میزائلی حملے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے تل ابیب اور دیگر غیر قانونی صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہيں۔
عزالدین قسام گروہ نے کہا ہے کہ تل ابیب اور غیر قانونی صیہونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے میزائل اور راکٹ کے حملے بدستور جاری ہیں ،غزہ میں بچوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
عسقلان، نتیووت اور مفتاحیم صیہونی بستیوں پر بھی میزائل اور راکٹ سے حملے کئے گئے ہيں،صیہونی حکومت کے میڈيا نے بھی خبر دی ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجے ہیں۔
طوفان الاقصی کارروائیوں سے صیہونی حکومت اور اس کے سرپرستوں پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔