امت مسلمہ کا متحدہ موقف، صیہونی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا تھا، صدر رئیسی

0 151

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کے کاغدات تقرری وصول کئے جانے کی مناسب سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے مظالم اور اس کے مغربی حامیوں کے اقدامات کی راہ میں عالم اسلام کا متحدہ اقدام مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کو اوقات میں لا سکتا تھا۔

صدر ایران نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ بیرونی مداخلت کے بغیر اسلامی ملکوں کے درمیان لین دین کا عمل ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے جبکہ بیرونی مداخلت سے صرف حالات مزید پیجیدہ ہی ہوتے ہیں۔

نئے سعودی سفیر نے بھی ایران کے صدر اور حکومت کو اپنے ملک کے شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کا سلام پہنچاتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مستحکم قرار دیا۔ ایران نے بہت سے مواقع پر سعودی عرب کی مدد کی ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پاتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.