صیہونی حکومت ریڈلائن پار کرچکی جو ایکشن لینے پر مجبور کر سکتی ہے: ایران

0 113

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں سے متعلق کہنا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ واشنگٹن ہم سےکچھ نہ کرنےکاکہتا ہے لیکن وہ خود اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایرانی صدر کے مطابق امریکا نے مزاحمتی اتحادکوپیغامات بھیجے لیکن جواب واضح طورپر میدان جنگ میں ملا۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.