برطانیہ کے یہودی علما اور مذہبی پیشواؤں کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

0 102

برطانیہ میں یہودیوں کے مذہبی رہنماؤں نے فلسطین کا پرچم اٹھا کر اور فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا کر صیہونزم اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنے غم و غصے اور بیزاری کا اظہار کیا۔

یہودیوں کے صیہونزم مخالف بین الاقوامی نیٹ ورک، (International Jewish Anti-Zionist Network) نے ایک بیان شائع کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اس حکومت کے تمام مخالفین سے شرکت کی اپیل کی ہے –

خاخام ڈیوڈ وائس نے شہریوں کے قتل عام میں اسرائیل کے اقدامات کو جنگی جرائم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔خاخام ڈیوڈ وائس نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکمراں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یہودیوں کی جانیں بچانے کے لیے غزہ پر بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کی ہے لیکن ان کے اقدامات نے پوری دنیا میں یہودیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ہم انہیں مجرموں اور ظالموں کے حامیوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.