غزہ میں جارح اسرائیل کے حملوں میں آنروا کے 88 اہلکار اور ملازمین شہید

0 102

غزہ میں جارح اسرائیل کے حملوں میں مرنے والے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے ملازمین کی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک آنروا کے اٹھاسی اہلکار مارے گئے ہیں جو کہ کسی جنگ میں اس ایجنسی کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ آنروا نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس ایجنسی کے اناسی ملازمین صیہونی حکومت کے حملوں میں غزہ میں مارے گئے ہیں۔

آنروا نے کہا، ساحلی پٹی کے بہت سے رہائشیوں کی طرح اقوام متحدہ کے ملازمین بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بے گھر ہوگئے ہيں پھر بھی وہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.