کیا اسرائيل میں ایک لاکھ ہندوستانی ملازمین فلسطینی ملازمین کی جگہ کام کریں گے؟

0 130

اطلاعات ہیں کہ غاصب اسرائیلی حکومت فلسطینی ملازمین کی جگہ ایک لاکھ ہندوستانیوں کو ملازمت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ایسے حالات میں کہ غزہ پٹی پر غاصب افواج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور فلسطین کے استقامتی محاذ کے جاں باز بھی غزہ پر غاصبوں کی بربریت کے جواب میں غاصب اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ غاصب اسرائیل میں کام کرنے والے فلسطینیوں کی ملازمتیں ختم کرکے ان کی جگہ ہندوستانیوں کو ملازمت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیلی حکومت تقریبا ایک لاکھ ہندوستانیوں کو اپنے یہاں ملازمت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی ملازمین کو شعبۂ تعمیرات میں جکہ دی جائے گی۔

اسرائیل بلڈرس ایسو سی ایشن کے نائب سربراہ ہائم پھیگلن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اگر اسرائیلی حکومت منظوری دیتی ہے تو اسرائیلی تعمیراتی کمپنیاں ایک لاکھ ہندوستانیوں کو ملازمت دینے کے لئے تیار ہیں جو فلسطین کے 90 ہزار ملازمین کی جگہ لیں گے۔”

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.