صیہونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملے، کئی فوجی ٹھکانے تباہ

0 130

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے کئی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الرادار، زبدین اور مقبوضہ شبعا کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں میں بارہا صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں اور صیہونی فوجیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تحریک مزاحمت کی کاروائیوں سے خائف ہوکر اب تک دسیوں ہزار غاصب صیہونی، لبنان کے قریب واقع سرحدی صیہونی علاقوں سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.