امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹوں سے حملے، 4 امریکی فوجی ہلاک

0 182

اسلامی استقامت عراق گروپ نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسلامی استقامت عراق” گروپ نے آج پیر کی صبح ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جاں بازوں نے ڈرون طیاروں کے ذریعہ شام میں واقع "القریہ الخضرا” گاؤں میں غاصب امریکی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں نے ٹھیک ٹھیک اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

مشرقی شام پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں مشرقی شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر یہ دوسرا ڈرون حملہ ہوا ہے۔

بعض ذرائع نے المیادین چینل کو بتایا کہ مشرقی شام پر امریکی حملے کے رد عمل میں شمال مشرقی شام کے صوبے الحسکہ کے گاؤں "الشدادی” میں امریکی فوجی اڈے پر تین ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی استقامتی محاذ نے کچھ گھنٹے پہلے شام میں الکونیکو آئل فیلڈ میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر 15 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین چینل نے بتایا کہ الکونیکو آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں حملے شام کے مشرقی شہروں المیادین اور البوکمال پر غاصب امریکی فوجیوں کے دو حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.