اسرائیل کے سر چڑھ کر بول رہا ہے حزب اللہ کا بھوت

0 111

صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا اتنا خوف طاری ہے کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل حملے کے خوف کی وجہ سے غلطی سے خطرے کا سائرن بجا دیا۔

حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں کے بارے میں صیہونی حکومت پر اتنی تشویش طاری ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں فضائی اور زمینی حملے کے انتباہی سائرن بجا دیئے۔

الجزیرہ چینل کے رپورٹر نے منگل کی صبح اپنی رپورٹ میں کہا کہ الجلیل اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں خطرے کا الارم فعال ہو گیا ہے۔

چند منٹ بعد اطلاع ملی کہ صیہونی حکومت کے ڈرونز نے لبنان کے جنوب میں واقع علاقے یارون پر حملہ کیا۔

جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت لبنانی سرزمین سے دراندازی سے تشویش میں تھی لیکن اس حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ یہ خطرے کی گھنٹی غلطی سے بج گئی تھی۔

حزب اللہ لبنان نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس نے کئی بار صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.