غزہ کے خلاف جرائم میں صیہونی حکومت تمام ریڈ لائنیں عبور کرچکی: شام

0 168

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نسل پرست صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنی جرائم جاری رکھتے ہوئے تمام ریڈ لائینیں عبور کر چکی ہے اور اس نے تمام بین الاقوامی اور معاہدوں اور انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ وہ گروہ جو انسانی حقوق کا دم بھرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ دنیا بین الاقوامی قانون پر قائم ہے، وہ ہر بہانے اور انتہائی بے شرمی کے ساتھ غاصب اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا کے وہ لوگ جو فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین پر واپسی اور ان کی سرزمین میں ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت کر رہے ہيں یا وہ لوگ جو حال ہی میں غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی شدت سے بیدار ہوئے ہیں، وہ ہرگز امریکہ اور مغرب کی طرف سے مزید جھوٹ اور فریب کی باتیں قبول نہیں کریں گے۔

فیصل مقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج دنیا یورپ کی سامراجی تاریخ، اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مجرمانہ حمایت کے خلاف ہے کہا کہ ایسے میں کہ جب اسرائیل نے جان بوجھ کر اور مغرب کی حمایت سے تقریباً بارہ ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے کہ جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں، تو اب عالمی سطح پر ضمیر کو بیدار ہو جانا چاہئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.