تل ابیب اور دیگر صیہونی ٹھکانوں پر القسام کے میزائلی حملے

0 128

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ ایلات اور غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور تل ابیب میں غاصب صیہونیوں پر وحشت طاری ہوگئی اور وہ پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

منگل کی شام بھی تل ابیب میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے یہ میزائل حملے غزہ اور مختلف دیگر علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں جس میں مزید دسیوں فلسطینی منجملہ عورتیں اور معصوم بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا صیہونی فوج نے مقبوضہ علاقوں پر یمن کی تحریک انصاراللہ کی جانب سے میزائل حملے کئے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ شام کے پریس ذرائع نے بھی منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ شام کی جانب سے مقبوضہ جولان کے علاقے پر دو میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ اس میزائل حملے کے بارے میں اب تک غاصب صیہونی حکومت اور شام کی حکومت نے اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.