غزہ میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام پر متعدد راکٹ داغے گئے ہیں

0 108

فلسطین کی مزاحمتی فورسز نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری مظالم کے پیش نظر متعدد راکٹ غزہ میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام پر داغے ہیں۔

ان راکٹ حملوں کے علاوہ، غزہ ميں فلسطینی جاں بازوں اور صیہونی جارح فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے اور غاصب عناصر نے شیخ رضوان علاقے اور اس کے اطراف پر توپخانے سے حملہ کیاہے-

غزہ کی مجاہدین بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی قصر العدل عمارت پر کہ جہاں صیہونی فوجی چھپے ہوئے تھے ، راکٹ حملہ کیا ہے۔ یہ راکٹ سعیر نوعیت کے ہيں اور اس سے صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گيا ہے-

شہید عمرالقاسم مزاحمتی گروہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے نیرعام علاقے کو توپخانے سے نشانہ بنایا ہے-

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں پر بھی تازہ میزائلی حملے کئے ہیں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ ایلات اور غزہ کے اطراف میں واقع غیرقانونی صیہونی بستیوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور تل ابیب میں غاصب صیہونیوں پر وحشت طاری ہو گئی اور وہ پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.