الشفا اسپتال میں ہتھیاروں کا اسرائیلی دعویٰ خود صیہونی ذرائع نے جھوٹا قرار دے دیا

0 122

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے الشفا اسپتال پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران کوئی ہتھیار یا صیہونی قیدی نہیں ملا ہے۔

صیہونیوں کے عبری ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ میں واقع الشفا اسپتال پر حملہ کیا لیکن ان کو اسپتال کی عمارت میں نہ کوئی ہتھیار ملا اور نہ ہی کوئی صیہونی قیدی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے صیہونی حکومت کے غاصب حکام نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فلسطین کے استقامتی مجاہدین اس اسپتال کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے اور وہیں پر انہوں نے ہتھیار اور صیہونی قیدی چھپا رکھے تھے لیکن خود صیہونی ذرائع ابلاغ بھی صیہونی حکام کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکے۔

دریں اثنا، المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے روز علی الصباح الشفا اسپتال پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں اس استپال میں پناہ لینے والے بہت سے فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر غزہ پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد رقوط نے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے الشفا اسپتال کے علاوہ غزہ پٹی کے دیگر اسپتالوں پر بھی حملہ کیا لیکن کسی بھی اسپتال میں حماس یا دیگر کسی فلسطینی تنظیم کا کوئی بھی رکن وہاں نہیں ملا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.