غزہ میں انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال، مریضوں کا علاج ناممکن ہوگیا

0 104

العربیہ کے نمائندے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال ہونے کی وجہ سے مریضوں کا علاج کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

ادھر فلسطین میڈیکل ٹیم کا کہنا ہےکہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال میں صیہونی کارروائیوں کی وجہ سے انہیں سینکڑوںوں مریضوں اور اسپتال کے عملے کیلئے فکر لاحق ہوگئی ہے۔

اسی حوالے سے حماس نے رواں ہفتے کہا تھا کہ غزہ پٹی پر صیہونی حملوں اور زمینی کارروائیوں نے 35 اسپتالوں میں سے 25 اسپتالوں قابل استعمال نہ چھوڑا جب کہ اسرائیل 94 سرکاری عمارتیں اور 253 اسکولوں کو بھی تباہ کرچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسپتالوں کو خاص تحفظ حاصل ہے اور اسی وجہ سے ڈاکٹروں، نرسوں، ایمبولینسوں اور اسپتال کے دیگر عملے کو اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے جب کہ مریضوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.