حزب اللہ نے ایک اور اسنرائیلی ٹینک تباہ کردیا

0 130

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے اور متعدد اسرائیلی ٹھکانوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ ت نے آج (جمعہ) شام ایک بیان میں لبنان کی سرحدی حدود کے قریب غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے کئی ٹھکانوں اور فوجی ساز و سامان پر حملے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب صیہونی حکومت کی فوج کی ایک تکنیکی ٹکڑی کو "المنارہ” کالونی میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں غاصب صیہونی فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک اسرائیلی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم بعض اسرائیلی ذرائع نے اس حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.