مزید 6 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا

0 76

سرایا قدس اور القسام فوجی دستوں نے غزہ کے شمال میں غاصب صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

تحریک حماس اور تحریک جہاد فلسطین کے فوجی دستوں القسام اور سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمال میں فرنٹ لائن پر ہونے والی جھڑپوں میں ہمارے مجاہدین نے بیت حانون میں غاصب صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جاں بازوں نے جہر الدیک کے علاقے میں نزدیک سے حملہ کرکے 6 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

قبل ازیں عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ ہمارے مجاہدین غزہ میں جنگ کے مختلف محاذوں پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار کر لیا ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ غزہ میں دشمن کے جانی نقصان میں اضافہ ہوگا۔

ادھر سرایا القدس نے بھی کہا ہے کہ اس کے جاں بازوں نے الصفطاوی علاقے میں راکٹوں سے صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.