صیہونی حکومت کی جانب سےغزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

0 250

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے خان یونس اور رفح کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں جو غزہ میں عارضی جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔

صیہونی حکومت نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے دوران چار فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں لیکن معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

القدس بریگيڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے دوران فوجی آپریشن کو اس وقت تک معطل رکھیں گے جب تک کہ دشمن اس پر عمل کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.