شام نے غاصب صیہونی حکومت کے حملے کو ناکام بنا دیا

0 229

شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کے مضافات پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کا مقابلہ کیا ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہفتے کی صبح غاصب اسرائيل نے مقبوضہ جولان سے دمشق کے مضافاتی علاقوں کو اپنے فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ لیکن شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔ اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے ۔

صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب شام کی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط ارسال کر کے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.