صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تین بڑے حملے، بڑے نقصان کی خبریں
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کے تین ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے آج سہ پہر لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی فوج کے دو ٹھکانوں پر تین راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں سات روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان کی طرف سے غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے بھی شروع ہو گئے ہیں اور آج لبنان کی مزاحمتی فورسز نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر تین الگ الگ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
پہلے حملے میں حزب اللہ لبنان نے بتایا کہ اس نے لبنانی سرحد کے قریب "خربہ ماعر” کے فوجی ٹھکانے پر صیہونی فوج کے توپ خانے کو نشانہ بنایا۔
چند گھنٹے بعد ہی دوسرے حملے میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ غزہ اور مزاحمت کی حمایت میں، اس نے "الراھب” کے فوجی ٹھکانے اور اس کے دفاعی ساز و سامان کو مناسب ہتھیاروں سے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
تیسرے حملے میں لبنانی حزب اللہ کے میزائل نے اسرائیلی فوج کے 91ویں ڈویژن کی کمانڈ سے تعلق رکھنے والے فوجی ٹھکانے "برانیت” کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے اپنے توپ خانے سے ان حملوں کا جواب دینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کا ایک جوان شہید ہوگيا۔