صیہونی ٹھکانوں پر فلسطینی تنظیموں کا ڈرون حملہ
پریس ذرائع کے مطابق فلسطین کی تحریک استقامت نے صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی علاقوں سدیروت اور عسقلان پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تقریبا چھے سے سات ڈرون طیاروں نے سدیروت کی فضا میں پرواز کی جبکہ صیہونی فوج نے ان ڈرون طیاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اسے کامیابی نہیں ملی۔
دوسری جانب پریس ذرائع نے اتوار کی رات شام سے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر دو میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ میزائل مقبوضہ جولان میں کیشیت کے علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر فائر کئے گئے۔اس حملے میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو خاصا نقصان پہنچا اور غاصب صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔
شام کی جانب سے یہ حملہ صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں کیا گيا۔