الاقصی بریگیڈ نے صیہونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا

0 255

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ پر بمباری کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

قلقیلیہ میں الاقصی بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پر بمباری کرنے کے علاوہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ پر بھی حملہ کیا اور مقداد الحوتری نامی فلسطینی کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے جنوب میں واقع علاقے السامو کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور رام اللہ کے شمال میں واقع جلازون کیمپ پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح نابلس جنین روڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.