غزہ میں اپنی ہی فائرنگ میں 20 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے

0 297

صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک اس کے 111 فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں سے 20 کی موت فوجیوں کی اپنی ہی فائرنگ کے باعث ہوئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے بتایا ہے کہ آج منگل کو غزہ میں جنگ کے 67 ویں دن زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 111 ہو گئی ہے جن میں بڑے فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں 20 فوجی اپنی ہی فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے 13 صیہونی فوجی وہ ہیں جن کو فلسطینی سمجھ کر گولی ماردی گئی۔

صیہونی فوج کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے 435 افسران اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احارانوت نے غاصب صیہونی فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس اخبار کے مطابق زخمیوں کی اس تعداد میں سے 2000 معذور ہو چکے ہیں۔ صیہونی فوجی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے پاس روزانہ 60 نئے زخمی آتے ہیں جن میں سے زیادہ شدید زخمی ہوتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.