صیہونی فوجیوں نے دسیوں بے گھر اور زخمی فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا

0 269

موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ میں ایک اور انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے دسیوں بے گھر اور زخمی فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی بربریت جاری رکھتے ہوئے غزہ میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے احاطے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو بلڈوزروں سے تباہ کردیا اور اس میں موجود تمام افراد کو، جو وہاں پناہ لئے ہوئے تھے، زندہ در گور کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب فوج کے بلڈوزروں سے شہید ہونے والے 20 سے زیادہ افراد کی لاشیں عدوان ہسپتال میں موجود ہیں۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں ہر متحرک چیز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں کے جنوبی حصے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور طبی عملے کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.