فلسطینیوں کے جال میں صیہونی جاسوس گروہ

0 235

فلسطینیوں نے صیہونی جاسوسوں کے ایک گروہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فلسطینی استقامت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ استقامت کی سیکورٹی فورسز کی کمان نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران استقامتی مجاہدین کے ذریعہ حاصل کی گئیں دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد صیہونی حکومت کے جاسوسوں کے ایک گروہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامت کے اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ فلسطینی استقامت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ دو دن میں غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے کرائے کے متعدد ایجنٹوں کو پکڑا ہے۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ ان جاسوسوں کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران ماضی میں صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام افراد کے ناموں پر مشتمل خطرناک معلومات اور دستاویزات فلسطینی مجاہدین کے ہاتھ لگنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.