صیہونی حکومت شکست سے دوچار ہو گئی: صیہونی میڈیا کا اعتراف
صیہونی میڈیا نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت ایک ایسی جنگ میں پھنس گئی ہے جس کا کوئی مستقبل نہيں ہے۔
غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست، فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے اور حزب اللہ کے مقابلے میں نئی جنگ لڑنے کی توانائی نہ ہونے کے اعتراف کا سلسلہ جاری ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت ایک نامعلوم انجام کی حامل جنگ میں پھنس گیا ہے، یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت جنگ میں پھنس گیا ہے اور اس کوشش ميں ہے کہ دشمن پر کسی طرح غالب آئے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ جنگ کو تین مہینے گذر چکے ہيں لیکن اب تک صیہونی حکام کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے جو اہداف معین کئے تھے ان میں اسے حاصل کرنے کی توانائی نہيں ہے اس لئے وہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کو آگے بڑھا رہے ہيں ۔
یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ ہم تین مہینے سے حماس کی شکست کی خبریں سن رہے ہيں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہيں ہے اور حماس کے ختم ہونے میں کافی فاصلہ ہے۔
یدیعوت احارنوت نے لکھا کہ جنگ سے کچھ نہيں بدلے گا بلکہ فوجیوں کی جان جائے گی اور غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوگا جس کا ذمہ دار صیہونی حکومت ہے اور صیہونی حکومت کو دنیا بھر میں نقصان پہنچے گا اور ہمیں کامیابی بھی نہيں ملے گی ۔
اس اخبار نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں صیہونی قیدیوں کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہے ۔