صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ جاری، صیہونی حکومت کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ

0 319

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس ٹینک کو بھی الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے نشانہ بنایاگیا۔

ادھر خان یونس میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ اسی طرح غزہ کے البریج کیمپ میں بھی غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے۔

اس سے قبل کل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے چار ٹینک ایک بکتر بند گاڑی اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے غاصب حکومت کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.