یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جارحیت

0 305

امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کے متعدد ٹھکانوں پرحملے کئے ہیں۔

یمن سے موصولہ خبروں کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے مغربی یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ابھی ان حملوں سے متعلق تفصیلات منظر عام پر نہيں آئی ہیں۔ المیادین نے بھی الحدیدہ کی فضا میں، امریکہ کے جنگی اور جاسوسی طیاروں کے بارہا پرواز کرنے کے بارے میں خبر دی ہے۔امریکہ اور برطانیہ نے جمعہ بارہ جنوری کی صبح سے ایک غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے یمن کے فوجی ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا آغاز کردیا۔

یمنی فوج نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف صوبوں کو تہتر مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.