یمن نے صیہونی حکومت کی طرف جانے والے ایک اور جہاز کو نشانہ بنا دیا

0 211

یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں غاصب صیہونی حکومت سے مربوط ایک جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحییٰ سریع نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا کہ یمنی بحریہ نے ایک کارروائی میں "زوگراویہ” نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جس کی منزل مقصود اسرائیلی بندرگاہ تھی۔

انہوں نے کہا اس بحری جہاز کو متعدد میزائلوں کے ذریعہ براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائی یمنی فوج کے انتباہی پیغامات کو جہاز کے عملے کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کے بعد کی گئی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غزہ پٹی کا محاصرہ اور جارحیت کے خاتمے تک بحیرۂ احمر اور بحیرۂ عرب میں صیہونی حکومت کے یا اس کی طرف جانے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.