حماس: جنگ بندی کے بغیر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

0 252

فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ و جارحیت جاری رہنے کی صورت میں قیدیوں کے تبادلے کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما سامی ابوزہری نے تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جاری جارحیت بند نہیں کی جائے گی قیدیوں کے تبادلے کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونی جارحیت کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بہت ہی معمولی سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ کوئي بھی سمجھوتہ اس بات کی ضمانت ہونا چاہئے کہ غزہ سے جارح فوجی واپس جائیں اور اس علاقے کے خلاف جارحیت بند کی جائے۔

دوسری جانب بعض پریس ذرائع نے صیہونی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکام نے تمام صیہونی قیدیوں کی رہائی کے عوض جنگ غزہ میں دو ماہ کا وقفہ دیئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.