اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو انصار اللہ کی وارننگ

0 249

تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

صنعاء میں اقوام متحدہ کے ایک سینئر ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ اس کے بعد سے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا جائے گا ۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور اس نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں امریکی اور برطانوی عملے سے استفادہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل سالویشن حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائیاں، صرف اس شرط پر روکی جائيں گی کہ غزہ پر جارحانہ حملے بند اور اس کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

علی القحوم نے مزید کہا کہ یمنی فوج کی سمندری کارروائی، غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے اور غزہ کا محاصرہ خاتمہ کرانے کے لیے، صرف صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.