صہیونی میڈیا: صیہونی فوج حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی
صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج شمالی محاذ پر حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صورت حال انتہائی خطرناک ہے اور داخلی محاذ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اور صیہونی حکومت میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
صہیونی میڈیا نے کہا ہے اگر (تل ابیب اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان) کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو جنگ جاری رہے گی اور مستقبل میں صیہونی حکومت کے پاس آپشنز بہت محدود ہو جائیں گے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان سے لڑنے کے لیے تیار ہے لیکن درحقیقت وہ شمالی محاذ پر حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔