صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کا میزائلی حملہ
حزب اللہ لبنان نے ایک صیہونی فوجی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع برکہ ریشا صیہونی اڈے کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ الجلیل علیا علاقے میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے پر لبنان کی جانب سے کئی میزائلی فائر کئے گئے ہيں۔
حزب اللہ لبنان نے بھی اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے بیاض بلیدا چھاؤنی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں معینہ ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔