غزہ پر صیہونیوں کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

0 293

صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ پٹی کے شہر دیرالبلح پر حملہ کیا اور لوگوں کے گھروں پر بمباری کی جس میں کئی بےگناہ شہری شہید و زخمی ہوگئے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح مشرقی رفح میں عام لوگوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.