امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر فضائی حملے
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کئے ہيں۔
امریکہ اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کے تیرہ علاقوں میں چھتیس اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دارالحکومت صنعا کے علاوہ حجہ، ذمار، اور البیضا کے مختلف علاقے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔
امریکی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے تعز میں حیفا اور مقبنہ کے علاقے البرح پر گیارہ بار بمباری کی۔