غزہ کی جنگ میں اب تک ستائیس ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطین شہید ہوئے: اشرف القدرۃ

0 318

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سو چوبیس روز کی جنگ میں ستائیس ہزار پانچ سو سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اشرف القدرہ نے کہا کہ اب تک غزہ جنگ میں چھیاسٹھ ہزار نو سو افراد زخمی ہوئے ہيں جبکہ سات ہزار سے زیادہ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہيں اور لاپتہ ہیں اشرف القدرہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نہتھے فلسطینی شہریوں کے خلاف تیرہ نئے جارحانہ حملے کر چکی ہے جس کے نتیجے میں ایک سو تیرہ افراد شہید اور دو سو پانچ افراد زخمی ہوئے ہيں-

اس سلسلے میں یونیسف نے ایک بار پھر غزہ میں بچوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تقریبا تیرہ لاکھ لوگ جس میں چھے لاکھ دس ہزار بچے ہيں ، جنوبی شہر رفح کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ غزہ کے انسانی بحران کے باعث ہزاروں افراد کو بیماریوں کا خطرہ ہے-

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حملے کی وجہ سے غزہ کی پچاسی فیصد آبادی کو کھانے پینے اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ غزہ کے ساٹھ فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے یا وہ پوری طرح تباہ ہوگئے ہيں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.