صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ گئے

0 231

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن علی ابو شاہین نے کہا ہےکہ صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کےمطابق علی ابو شاہین نے کہا کہ فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا ایک خواب ہے کہ جو ہرگز شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی فوجی غزہ میں بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، کہا کہ دنیا اب غزہ کو نہیں، بلکہ صیہونی حکومت کو اس دلدل سے نکالنے کے راستے تلاش کر رہی ہے۔

اسلامی جہاد کے اس سینئر رکن نے کہا کہ ہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پراعتماد نہیں کرتے اس لئے کہ بائیڈن کی حکومت صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد و حمایت کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.