یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی افواج کا حملہ

0 284

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے، امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے الصلیف کے علاقے راس عیسی پر دو بار بمباری کی۔

امریکہ اور برطانیہ کی اس جارحیت میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ حالیہ دنوں میں یمن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس جارحیت کا مقصد یمن کی مسلح افواج کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کا جاری محاصرہ ختم کرانے کے لئے یمن کی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے بارہا تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جب تک فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت بند نہیں کرے گی اس کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، البتہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں باقی تمام بحری جہاز محفوظ رہیں گے اور ان کو کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.