فلسطینی مجاہدین کے حملے میں سات صیہونی فوجی ہلاک
تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شہر خان یونس میں سات جارح صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ شہر خان یونس کے عبسان الکبرہ علاقے میں سات صیہونی فوجیوں کو بم دھماکہ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے جاری رہنے کے ساتھ ہی فلسطین کے مزاحمتی گروہوں منجملہ القسام بریگيڈ نےغاصبوں کے خلاف غزہ میں ایک سے زيادہ محوروں پر اپنے محاذ کو مضبوط کیا ہے۔
جس کے سبب صیہونی فوج کوبھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس طرح سے کہ تل ابیب کے ذرائع ابلاغ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد، اعلان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعے کی رات، شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں صہیونی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہيں،حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شام کے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوج کے کیلہ نامی فوجی اڈے کو درجنوں کاٹیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اڈہ لبنان کی سرحد سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو پہلی بار حزب اللہ کے میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے-