حزب اللہ نے صیہونی جاسوسی کے آلات اڑا دیئے
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنا کر دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے 11 فروری کو ایک بیان شائع کرکے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا ۔
فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ ہم نے رویسات العلم بیس اور شبعا فارمز کے زیر قبضہ علاقوں میں جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا اور دشمن کی صفوں کو براہ راست جانی نقصان پہنچایا۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے یہ بیان آج کے آپریشن کے حوالے سے ہے۔
طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے، حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کے بہادر نوجوانوں اور جیالوں کی حمایت میں اپنی کارروائیوں اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس کے نتیجے میں غاصب صیہونیوں کی صفوں میں براہ راست جانی نقصان ہوا ہے۔
عبرانی میڈیا نے یکم فروری جمعے کی صبح اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد کریات شمونا، کفار یووال اور معیان باروخ کے قصبوں میں مسلسل کئی بار خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے کریات شمونہ قصبے کو 20 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔