صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے

0 165

لبنان کی تحریک استقامت نے صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حملہ کر کے غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فوجی تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں اور فلسطین کی تحریک استقامت کی جرآت و بہادری کی حمایت نیز فلسطینی مجاہدین کی استقامت و مزاحمت کی قدردانی کے طور پر رویسات العلم، شبعا اور کفرشوبا کے علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ ان حملوں میں صیہونی فوج کی تنصیبات اور جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ مثلث طیحات سرحدی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر بھی حملہ کیا گیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

العباد اور جبل نذر میں بھی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جاسوسی آلات و وسائل اور ہتھیاروں کے گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا اور صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.