صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین میں شدید جھڑپیں، 2 صیہونی فوجی ہلاک 15 زخمی
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خان یونس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں دو صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو ئیں جہاں دو صیہونی فوجی ہلاک اور پندرہ چھاتابردار فوجی زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل خود صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب میں بیت المقدس کے اپنے ایک بیس سالہ فوجی کی ہلاکت اور کئی دیگر کے زخمی کی خبر دی تھی۔
طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت مختلف اوقات میں اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کا اعلان کرتی رہی ہے تاہم غاصب حکومت صیہونی فوج کو پہنچنے والے نقصانات کو چھپانے کی کوشش بھی کرتی رہی ہے جبکہ گذشتہ چار ماہ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔