غزہ خاک و خون میں

0 207

گذشتہ ایک سو چونتیس دنوں سے غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے جاری ہیں اور آج پھر رفح پر تازہ بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جنوبی شہرغزہ میں واقع الزیتون کے علاقے پر آج صیہونی جنگی طیاروں نے بمباری کی اور شمالی شہر خان یونس پر بھی گولہ باری کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی 134 دنوں کی جارحیت میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 775 اور زخمیوں کی تعداد 68 ہزار 552 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.