جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے جنوبی لبنان کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان میں الجبل کے جنوب مغرب میں واقع الطرش علاقے پر دو ميزائل فائر کئے۔
جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی جارحیت وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ دنوں صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
اس حملے کے بعد حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ لبنان اور علاقے کی سبھی استقامتی تنظیموں کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ صیہونی حکومت کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو ہر حال میں شکست دی جائےگی۔