صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں: قطری وزارت خارجہ

0 238

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید محمد الانصاری نے آج پیر کو تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے لیت و لعل کے رویہ پر تنقید کی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید محمد الانصاری نے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس پر قطر کے دباؤ پر مبنی نیتن یاہو کے بیانات لیت و لعل کرنے اور جنگ کو طول دینے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والی جنگ بندی نے، جس کے نتیجے میں 109 قیدی رہا ہوئے، ثابت کر دیا کہ ان کی واپسی اور کشیدگی ختم کرنے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

مجید محمد الانصاری نے کہا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے قطر کی کوششوں کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ نیتن یاہو نے ہماری کوششوں کی ایسی تصویر کشی کی جیسے ہم حماس کی مالی مدد کر رہے ہیں جب کہ وہ خود جانتے تھے کہ یہ کوششیں صیہونی حکومت اور تمام متعلقہ فریقوں کی ہم آہنگی سے کی گئیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قطر اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا اور سیاسی بحرانوں سے فرار کے لیے صیہونی وزیراعظم کے بیانات پر توجہ نہیں دیتا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.