امریکہ اپنی جارحانہ حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

0 276

امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر بمباری کی ہے۔

امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الجبانہ کو نشانہ بنایا تاہم ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے گذشتہ ہفتوں کے دوران متعدد بار یمن پر حملے کئے ہیں، یہ حملے یمنی فوج کے ذریعے صیہونی حکومت کے سمندری محاصرے کو ختم کرنے کی غرض سے، یمن پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہيں۔

یمن نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو اور ان بحری جہازوں کو جو صیہونی حکومت کے لئے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں آمد و رفت کرتے تھے ، اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.