صیہونی حکومت کے دو اہم ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ، درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی خبر

0 277

حزب اللہ لبنان نے شومیرہ اور آیویم میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر شدید حملہ کیا ہے۔

21 فروری بدھ کے روز حزب اللہ لبنان نے ایک بیان شائع کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں کے ذریعے جنوبی لبنان پر بمباری کے جواب میں غاصب افواج کے اجتماع کی دو جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ یہ حملے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بروز بدھ صبح دس بجے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے آویویم اور شومیرا قصبوں میں دو عمارتوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جہاں صیہونی دشمن کے فوجی تعینات تھے

اس حملے میں ان فوجیوں کو براہ راست جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

21 فروری کو مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غاصب حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر حملہ کیا۔ اس حملے یں ایک خاتون جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوئے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے صیہونی حملے میں جنوبی لبنان کے دو شہروں مجدل زون اور المنصوری کے درمیان واقع المشاع محلے کو نشانہ بنایا گیا اور اس علاقے میں عمارتوں پر بمباری کی گئی۔

جنوبی لبنان میں شہری دفاع کی تنظیم نے اعلان کیا کہ زخمیوں میں المنصوری قصبے کا ایک بچہ ہے جس کی حالت بہت نازک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.