صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

0 263

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے المالکیہ اڈے کو برکان میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے سرحدی علاقے شبعا فارم کے رویسات العلم فوجی اڈے پر بھی میزائلی حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج اپنی دھمکیوں کے برخلاف لبنان پرحملے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

المیادین نے آج سنیچر کو رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے لبنان پر حملے، دریائے اللیطانی تک حد فاصل قائم کرنے اور اس علاقے میں رہنے والے حزب اللہ کے افراد کو ختم کرنے کی طاقت نہيں رکھتے۔

لبنانی استقامت کے نوجوانوں نے سات اکتوبر کے بعد سے ہی صیہونی دشمن کے خلاف حملے اور فوجی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ حزب اللہ لبنان، طوفان الاقصی کے ایک دن بعد سے ہی سو کلومیٹر کے دائرے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں صیہونی فوج پھنس گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.